خلیج اردو: رمضان کے مقدس مہینے کو خوش آمدید کہنے کے لیے، دبئی میونسپلٹی 5 مارچ کو دیرا میں اولڈ میونسپلٹی سٹریٹ میں رمضان سوق کا آغاز کرے گی۔ یہ ایونٹ 15 مارچ تک روزانہ صبح 10 بجے سے شام 8 بجے تک چلے گا۔
اس تقریب میں ایک منی سوق (عربی مارکیٹ) اور ایک روایتی سوق پیش کیا جائے گا۔ منی سوق میں 20 اسٹالز ہوں گے، جن میں اولڈ میونسپلٹی اسٹریٹ پر 15 اور مقامی اماراتی اقدامات کے لیے 5 شامل ہیں۔ تقریب میں فوڈ ٹرک روایتی کھانے پیش کریں گے۔ بچوں کے لیے لائیو پرفارمنس شام 4 بجے سے رات 8 بجے تک جاری رہےگی۔
دبئی میونسپلٹی میں آرکیٹیکچرل ہیریٹیج ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر منصور عبدالنور الرئیس نے کہا کہ یہ تقریب دبئی کی روایتی رمضان کی تیاریوں کو ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بازار دبئی کے پرانے بازاروں سے مشابہت رکھتا ہے جہاں ماضی میں فیملیز جایا کرتے تھے۔
اسلامک افیئرز اینڈ انڈومنٹ کی جنرل اتھارٹی کے مطابق متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا آغاز 23 مارچ سے ہوگا، پہلا روزہ 13 گھنٹے کا ہوگا۔