متحدہ عرب امارات

دبئی: گھریلو ملازمہ سے جسم فروشی کروانے کے الزام میں ایک پاکستانی سمیت 7 افراد پر مشتمل گروہ کو جیل کی سزا سنا دی گئی

پاکستانی باشندے نے خاتون کو بتائے بغیر اسے 4 بنگلہ دیشیوں کو 3500 درہم میں فروخت اور پھر اسے جسم فروشی پر مجبور کیا گیا۔

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کی ابتدائی عدالت کی جانب سے ایک گروہ کو ایک گھریلو ملازمہ کو جسم فروشی پر مجبور کرنے الزام میں سات سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

سات افراد پر مشتمل گرہ پر انسانی اسمگلنگ کا الزام عائد کیا گیا ہے، اس گرہ  میں 4 بنگلہ دیشی، دو انڈونیشیئن اور ایک پاکستانی شامل ہیں۔ پاکستانی باشندے نے خاتون کو بتائے بغیر اسے 4 بنگلہ دیشیوں کو 3500 درہم میں فروخت اور پھر اسے جسم فروشی پر مجبور کیا گیا۔

تاہم عدالت کی جانب سے ملزمان کو سزا سنا دی گئی اور اور عدالت کی طرف سے حکم دیا گیا کہ جیل کی سزا پوری ہونے پر مجرموں کو جلا وطن کر دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق 30 سالہ متاثرہ خاتون گزشتہ سال فروری میں گھریلو ملازمہ کے کام کے لیے انڈونیشیا سے یو اے ای آئی تھی۔ اس نے کئی گھروں میں کام کیا تاہم وہ اپنے آخری کفیل کے ہاں سے فرار ہوگئی۔

کفیل سے فرار ہونے کے بعد اس خاتون نے سوشل میڈٰیا پر ایک انڈونیشیائی خاتون کی پوسٹ دیکھی جسے ایک انڈونیشیائی گھریلو ملازمہ کی ضرورت تھی۔ متاثرہ خاتون نے اس رابطہ کیا جس پر اسے بتایا گیا کہ ایک اماراتی خاندان کو ملازمہ کی ضرورت ہے۔

متاثرہ خاتون نے عدالت کو بتایا کہ "اس کے بعد وہ ایک پاکستانی شخص سے ملی جس نے میرے سے ایک تصویر امارتی خاندان کو دیکھانے کے لیے لی۔ اور اس کے کچھ دن بعد مجھے ایک بنگلے میں لیجایا گیا جہاں میں ایک اور شخص سے ملی اس نے مجھے بتایا کہ پاکستانی باشندے نے مجھے اس کو فروخت کردیا ہے اور مجھے ایک جسم فروش کے طورپر کام کرنا ہوگا”۔

خاتون نے مزید بتایا کہ اس شخص کی بات نہ ماننے پر مجھے اسی بنگلے میں بند کر دیا گیا۔ تاہم کچھ دنوں بعد مجھے بغیر سم کارڈ کے ایک موبائل دیا گیا جسے وہ ایک وائی فائی انٹرنیٹ سے کنیکٹ کرنے  میں کامیاب ہوگی۔ خاتون کے مطابق ” انٹرنیٹ کنیکٹ کرنے بعد میں دبئی میں گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کرنے والی اپنی بہن کو میسج بھیجا جس نے پولیس کو اطلاع دی”۔

خاتون کی بہن کی اطلاع پر پولیس نے اس بنگلے پر چھاپہ مار کر خاتون کو بازیاب کروا لیا۔

اس حوالے سے پولیس اہلکار نے بتایا کہ انہوں نے پاکستانی باشندے کو گرفتار کر لیا جس نے خاتون کو فروخت کرنے کا اقرار کیا ہے۔

تاہم ملزمان پر انسانی اسمگلنگ، چکلہ چلانے، اور خاتون کو غیر قانونی طور پر قید کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ جس پر عدالت نے انہیں سات سال قید کی سزا سنائی ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button