(خلیج اردو ) متحدہ عرب امارات کے صدر نے پولیس اور افواج کے لئے کارکردگی اعزازات جاری کردیئے جائنگے ۔اعزازی میڈلز اور بیجز حسن کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور اہلکاروں کو لگائے جائینگے۔
متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان نے قانون نمبر 17 ،2020 جاری کردیا ہے جس کے مطابق ابوظہبی پولیس اور افواج کو اعزازی میڈلز اور بیجز لگائے جائینگے ۔
یہ اعزازی میڈلز اور متحدہ ابوظہبی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے حسن کارکردگی دکھانے والے افسران اور اہلکاروں کو عطا کئے جائینگے ۔
شیخ خلیفہ بن زاید کے حکم کے مطابق چار طرح کے میڈلز حسن کاکردگی پر دی جاسکتی ہے جس میں ایکسیلنس سیکورٹی، ابو ظہبی پولیس آرڈر مارٹر آرڈر اور بہادری پر اعزاز کی کیٹگری شامل ہے ۔
ان اعزازت اور میڈلز کے ساتھ بونس اور انعامی رقم بھی ادا کی جائیگی ۔ ان انعامات کی نمائندگی ابو ظہبی پولیس کے کمانڈر ان چیف کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے کے مطابق طے پائے جائنگے ۔
متحدہ عرب امارات میں سیکورٹی فورسز کو 15 قسم کے انعامات دیئے جاتے ہیں جن میں فیلکن میڈل، سیکورٹی کارپوریشن میڈل ایکسیلنس میڈل ،ڈیوٹی میڈل ،ہانر اور ہانسٹی میڈل، ریسکیو میڈل، سیکورٹی سنس میڈل، کمانڈر میڈل، سائنسی ریسرچ میڈل ، جاب ایکسیلنس میڈل، لائلٹی میڈل، کمیونٹی سروس میڈل ، ہانر ایوارڈ میڈل، انوویشن اور کریٹیویٹی میڈل اور ایکسٹرنل سیکورٹی مشن میڈل شامل ہیں ۔
Source : Khaleej Times







