متحدہ عرب امارات

العین: توام ہسپتال میں خاتون مریضہ کے دماغ سے 12 سینٹی میٹر حجم کے ٹیومر کو کامیابی سے نکال دیا گیا

52 سالہ مریض ختم ہوتی بینائی کے ساتھ ساتھ شدید سر درد اور عدم توازن کا بھی شکار تھا۔

 

ابو ظہبی ہیلتھ سروسز کمپنی (سی ای ایچ اے) ہی کے العین میں واقع توام نامی ہسپتال میں نیورو سرجری کی ٹیم نے خلیجی ریاست سے تعلق رکھنے والے 52 سالہ مریض کے دماغ سے کینسر کی رسولی کو نکال دیا ہے۔

52 سالہ مریض ختم ہوتی بینائی کے ساتھ ساتھ شدید سر درد اور عدم توازن کا بھی شکار تھا۔

یہ آپریشن بریین ٹیومر اور سرجری کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر محمد ال عشاء نے ماہر نیورو سرجن ڈاکٹر حسام ابو خدیر ااور ڈاکٹر ریاض خشزئی  کے ساتھ مل کر کیا۔

اس میں لگ بھگ چھ گھنٹے لگے  اور مریض مکمل صحت یاب ہو گیا اور اسے چار دن بعد ہسپتال سے چھٹی مل گئی،  اب وہ معمول کی زندگی بسر کر رہی ہے۔

ڈاکٹر ال عشا نے کہا کہ ٹیومر کی مقدار تقریبا 600 ملی لٹر تھی، جوایک بالغ شخص (1400 ملی لٹر) کے دماغ کے معمول کے حجم سے تقریبا نصف ہے۔ اس قسم کے برین ٹیومر عام ہے اور مردوں سے زیادہ خواتین کو متاثر کرتا ہے۔

تاہم یہاں اہم بات یہ کہ اس ٹیومر کا سائز 12 سنٹی میٹر تھا جو کہ دنیا میں سامنے آنے والے بڑے برین ٹیومرز میں سے ایک ہے، رپورٹس کے مطابق دنیا میں اب تک 14 اشاریہ 5 سینٹی میٹر کا ٹیومر سامنے آیا ہے۔ اور متحدہ عرب امارات میں اس قسم اور اتنے بڑے سائز کا شاید یہ پہلا ٹیومر ہے۔

خیال رہے کہ توام ہسپتال کا نیورو سرجری ڈیپارٹمنٹ برین ٹیومر سرجری میں ملک کا پہلا ماہر ڈیپارٹمنٹ تصور کیا جاتا ہے۔ اور یہ ڈیپارٹمنٹ سالانہ تقریبا 120 ایسے پچیدہ آپریشن کرتا ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button