(خلیج اردو ) متحدہ عرب امارات میں کرونا کیسز میں اچانک اضافہ سامنے آیا ہے اور پچھلے پانچ دنوں میں کرونا وائرس کے کیسز بڑھ گئے ہیں اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ انسداد کرونا سپرے کو دوبارہ شروع کیا جائے گا ۔
متحدہ عرب امارات میں گزشتہ اتور کو کویڈ 19 کے 210 کیسز، پیر کو 229 کیسز ،منگل کو 365 کیسز، بدھ کو 435 کیسز اور جعمرات کو 461 کیسز ریکارڈ کئے گئے ۔
متحدہ عرب امارات انتظامیہ نے خبر دار کیا ہے کہ اگر کویڈ 19 کیسز میں تیزی جاری رہی ہو ممکن ہے کہ انسداد کویڈ 19 سپرے دوبارہ شروع کی جاسکتی ہے ۔
ڈاکٹر سیف آل داہیری قومی کرائسس اور ایمرجنسی منیجمنٹ اتھارٹی کے نمائندہ نے میڈیا بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران کرونا کیسز میں اضافہ خطرناک ثابت ہوگا ۔
گزشتہ پانچ دنوں میں کرونا وائرس کے کیسز میں دوگنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔متحدہ عرب امارات میں انسداد کرونا وائرس سپرے کا عمل 26 مارچ کو مکمل کیا گیا تھا جس میں عوامی پارکس ،ٹرانسپورٹ اور دیگر جگہوں میں سپرے کیا گیا تھا ۔
Source :Khaleej Times







