خلیج اردو
دبئی : دبئی کی فوجداری عدالت نے 28 سالہ شخص کو تین سال قید کی سزا سنائی ہے۔ اس پر الزام تھا کہ انہوں نے مالی تنازعہ پر اپنے روم میٹ کو قتل کیا ہے۔
کیس کی تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ جنوری 2021 میں اس وقت پیش آیا جب ایک عرب شہری نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی کہ اس کے ایک ساتھی پر ایک شخص نے حملہ کیا ہے۔
اس رپورٹ میں کہا گیا کہ اس نے اور عینی شاہدین نے مقتول اور ملزم کے درمیان لڑائی دیکھ کر چھڑوانے کی کوشش کی لیکن وہ مقتول کو بچا نہیں پائے۔
اس بے بتایا کہ قاتل نے مقتول کو سر پر ضرب لگائی جس کے بعد وہ اپنا ہوش و حواس کھو بیٹھا۔
انہوں نے فوری طور پر ایمبولینس بلایا اور کوشش کی کہ وہ مقتول کو بچا سکے لیکن وہ ناکام رہے۔
تحقیقات کے دوران عرب ملزم نے انکشاف کیا کہ دونوں کے بیچ مالی لین دین کا تنازع تھا۔ جب مقتول سے رقم مانگی گئی تو اس نے دینے سے انکار کیا۔
Source: Khaleej Times