
خلیج اردو
07 اگست 2021
دبئی : امارات روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی آر ٹی اے نے آج بروز ہفتہ و ناد ال شیبہ اور دبئی العین سڑک کے چوراہے پر 170 میٹر کا نیا پل کھول دیا ہے۔
یہ پل ہر سمت سے دو لینوں پر مشتمل ہے اور دبئی-العین روڈ سے ناد ال شیبہ میدان اور محلے کے ترقیاتی منصوبوں کی طرف جانے والی ٹریفک کو سہولیات دیتا ہے۔ آر ٹی اے کے ڈائریکٹر جنرل اور بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے چیئرمین مطر الطائر نے کہا ہے کہ ناد ال شیبہ انٹرچینج کی تعمیر دبئی ال عین روڈ بہتری کے منصوبے حصہ ہے جو فی الحال آر ٹی اے نے شروع کی ہے۔
The bridge serves the traffic from and to Dubai-Al Ain Road heading to Nad Al Sheba, Meydan, and the development projects in the neighbourhood. The construction of Nad Al Sheba interchange is part of the Dubai-Al Ain Road Improvement Project currently undertaken by #RTA. pic.twitter.com/fQDsutajia
— RTA (@rta_dubai) August 7, 2021
پل میں سڑک کے ساتھ چھ اہم چوراہوں کی تعمیر اور اسے ہر سمت میں تین سے چھ لین تک چوڑا کرنا شامل ہے۔ یہ منصوبہ دبئی ال عین روڈ کے جنکشن سے ایم کیوڑ روڈ کے ساتھ بو کدرہ راس الخور چوک تک 17 کلومیٹر پر محیط ہے۔
Source :Khaleej Times