متحدہ عرب امارات

دبئی: 2026 میں جائیداد خریدنے کا ارادہ؟ آف پلان پراپرٹی بدستور مارکیٹ پر حاوی

خلیج اردو
دبئی کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں آف پلان پراپرٹیز 2025 میں بھی ترقی کا مرکزی محرک رہیں اور ماہرین کے مطابق 2026 میں ان کا حصہ مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ صنعت سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ نئے مقامی و غیر ملکی منصوبوں کی لانچنگ سے آف پلان یونٹس کی فروخت میں 10 سے 15 فیصد اضافے کی توقع ہے۔

ماہرین کے مطابق 2025 میں مجموعی جائیداد لین دین کا 65 تا 70 فیصد حصہ آف پلان پراپرٹیز پر مشتمل رہا، جبکہ اپارٹمنٹس کی فروخت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سرمایہ کاروں کے لیے آف پلان منصوبے زیادہ منافع بخش ثابت ہو رہے ہیں، جبکہ تیار شدہ جائیدادوں کے مقابلے میں کرایہ داروں کو ریلیف مل رہا ہے۔

بنگھاتی، داماک اور اعمار 2025 کے دوسرے نصف میں آف پلان مارکیٹ کے سب سے بڑے ڈویلپرز رہے، جہاں ہزاروں نئے یونٹس متعارف کروائے گئے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button