متحدہ عرب امارات

دبئی کی دو رہائشی بستیوں میں پَیڈ پارکنگ، مکینوں کی روزمرہ روٹین متاثر

خلیج اردو
دبئی کی رہائشی آبادیوں ڈسکوری گارڈنز اور انٹرنیشنل سٹی میں پَیڈ پارکنگ کے نفاذ سے مکینوں کی روزمرہ زندگی میں نمایاں تبدیلی آ رہی ہے۔ ڈسکوری گارڈنز میں یہ نظام 15 جنوری 2026 سے نافذ ہو چکا ہے جبکہ انٹرنیشنل سٹی میں یکم فروری 2026 سے پَیڈ پارکنگ شروع کی جائے گی۔

نئے قواعد کے تحت دونوں علاقوں میں پارکنگ صبح 8 بجے سے رات 12 بجے تک فیس کے ساتھ ہوگی، جبکہ اتوار اور سرکاری تعطیلات پر پارکنگ مفت رہے گی۔ ہر رہائشی یونٹ کو ایک مفت پارکنگ پرمٹ دیا جائے گا، تاہم اضافی گاڑیوں یا طویل پارکنگ پر فیس ادا کرنا ہوگی۔

ڈسکوری گارڈنز میں پارکنگ ریٹس کے مطابق:

ماہرین کے مطابق اگر کوئی رہائشی روزانہ شام کے وقت چار گھنٹے پارکنگ کرے تو ماہانہ اخراجات تقریباً 480 درہم تک پہنچ سکتے ہیں، جسے مکین اضافی مالی بوجھ قرار دے رہے ہیں۔

انٹرنیشنل سٹی میں پارکنگ پارکن (Parkin) کے معیاری نرخوں کے مطابق ہوگی، جہاں فیس 30 منٹ کے لیے 2 درہم سے شروع ہو کر طویل پارکنگ کے لیے 25 درہم تک جا سکتی ہے۔

متعدد مکینوں نے اپنی روٹین تبدیل کرنا شروع کر دی ہے۔ کچھ افراد دفتر سے جلد واپسی، پارکنگ پرمٹ کے حصول، ایک سے زائد کام ایک ہی سفر میں نمٹانے اور حتیٰ کہ دوسری گاڑی فروخت کرنے یا میٹرو کے استعمال پر غور کر رہے ہیں۔

مکینوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ پَیڈ پارکنگ کا مقصد رش کم کرنا اور جگہ کی بہتر دستیابی ہے، تاہم اس فیصلے سے ان کے ماہانہ اخراجات اور روزمرہ معمولات واضح طور پر متاثر ہو رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button