خلیج اردو: دبئی پولیس نے ایک ہندوستانی ایکسپیٹ، اوپیندر ناتھ چترویدی کو عوامی مقام سے ملی 134,930 درہم نقدی الرفا پولیس اسٹیشن کو واپس لوٹانے پرایک اعزاز بخشا ہے ۔
الرفا پولیس اسٹیشن کے ڈائریکٹر کرنل عمر محمد بن حماد نے چترویدی کی ایمانداری اور بڑی رقم قریبی پولیس اسٹیشن کے حوالے کرنے پر ان کی تعریف کی۔
کرنل بن حماد نے کمیونٹی اور پولیس کے درمیان تعاون کی اہمیت پر زور دینے کے لیے انہیں تعریفی سند سے بھی نوازا اور کمیونٹی پارٹنرشپ کے تصور کو مضبوط بنانے اور افراد میں ذمہ داری کے احساس کو تقویت دینے پر دبئی پولیس کی خواہش کا اعادہ کیا۔
چترویدی نے دبئی پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے اسے بہت فخر اور خوشی سے نوازا ہے۔