متحدہ عرب امارات

باپ کو بتائے بغیر گاڑی لیجانے والے بچے کو دبئی پولیس نے ڈھونڈ لیا

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی پولیس نے باپ کی گاڑی میں لاپتہ ہوجانے والے بچے کو تلاش کر لیا۔ بچے کے عرب باپ نے پولیس کے پاس درخواست درج کروائی تھی کہ اس بچہ اسکی گاڑی لے کر کہیں چلا گیا اور اس کے پاس گاڑی چلانے کا لائسنس بھی نہیں ہے۔

الرشیدیہ پولیس تھانے کے ڈائریکٹر برگیڈیئر جنرل سعید بن سلیمان ال مالک نے بتایا کہ بچے کے باپ نے پولیس اسکے 16 سالہ بچے کو تلاش کرنے کی درخواست کی تھی، جو باپ کی گاڑٰی میں بتائے بغیر کہیں چلا گیا تھا۔

بچے کے بارے میں معلومات ملتے ہی پولیس نے ایکشن میں آگئی۔ بچے اور کار تفصیلات تمام پولیس پیٹرولز کو فراہم کر دیں گئیں، اور بچے کی تلاش کے لیے بھرپور کاروائی شروع کر دی گئی۔ جس کےنتیجے میں بچے کو اپنے دوستوں کے ساتھ ایک قریبی پیٹرول پمپ پر تلاش کر  لیا گیا۔ جس کے بعد بچے کے باپ کو مطلع کر دیا گیا اور قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

برگیڈیئر المالک نے والدین کو بغیر لائسنس کے بچوں کو گاڑی چلانے کے نتائج کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس خوفناک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں اور قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ایسے جرائم کرنے والے بچوں کے بڑوں کو بلایا جاتا ہے اور انہیں ایسی خلاف ورزیوں کے خطرات کے بارے میں آگاہ کیا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم والدین کو ہدایت دیتے ہیں کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں تاکہ ایسی خلاف ورزیاں دوبارہ نہ ہوں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button