متحدہ عرب امارات

دبئی کے رہائشی اب چیٹ جی پی ٹی کے ذریعے ڈیوا بل اور اکاؤنٹ تفصیلات حاصل کر سکیں گے

خلیج اردو
دبئی کے رہائشی اب دبئی الیکٹرکٹی اینڈ واٹر اتھارٹی (ڈیوا) کی سروسز چیٹ جی پی ٹی کے ذریعے حاصل کر سکیں گے۔ ڈیوا کے مطابق صارفین بل کی معلومات، اکاؤنٹ تفصیلات اور دیگر خدمات کے لیے اب مصنوعی ذہانت پلیٹ فارم استعمال کر سکتے ہیں۔

ڈیوا کا کہنا ہے کہ صارفین چیٹ جی پی ٹی کے ذریعے اکاؤنٹ سپورٹ، ای وی گرین چارجر اسٹیشنز کی لوکیشن اور قریبی اسٹیشن تک راستہ، کسٹمر ہیپی نیس سینٹرز کے پتے، اوقات کار اور رابطہ ذرائع بھی معلوم کر سکیں گے۔

اتھارٹی کے مطابق ڈیوا دنیا کی پہلی یوٹیلیٹی اور پہلی سرکاری ادارہ ہے جو اپنی خدمات اے آئی پلیٹ فارمز کے ذریعے فراہم کر رہا ہے، جبکہ مزید سہولیات مرحلہ وار متعارف کرائی جائیں گی۔

ڈیوا کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او سعید محمد الطائر کا کہنا ہے،
"ہم ڈیوا کو دنیا کی پہلی اے آئی نیٹو یوٹیلیٹی بنانے کی جانب مسلسل آگے بڑھ رہے ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا،
"چیٹ جی پی ٹی جیسے عالمی اے آئی پلیٹ فارمز کے ذریعے خدمات کی فراہمی سے صارفین کو محفوظ، جدید اور آسان سہولیات میسر آئیں گی اور دبئی کے عالمی اے آئی حب کے مقام کو مزید تقویت ملے گی۔”

ڈیوا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں اے آئی کے استعمال میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جہاں نوجوان آبادی کی بڑی تعداد ہفتہ وار بنیاد پر چیٹ جی پی ٹی استعمال کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button