متحدہ عرب امارات

دبئی میں اب پارکنگ قوانین کی خلاف ورزی پر کاغذی ٹکٹ کی بجائے ایس ایم ایس کے ذریعے جرمانے کی اطلاع دی جائے گی

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے منگل کے روز اعلان کیا گیا ہے کہ 28 مارچ بروز اتوار سے پارکنگ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی گاڑی اسکرین پر ٹکٹ نہیں لگایا جائے گا۔

آر ٹی اے کی جانب سے ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ”28 مارچ بروز اتوار سے پارکنگ قوانین کی خلاف ورزی پر کاغذی ٹکٹ کا اجراء بند کردیا جائے گا۔ اور آپ کو خلاف ورزی کی اطلاع ایک نئے اور ماحول دوست ذریعے یعنی ایس ایم ایس یا ایمیل کی ذریعے دی جائے گی”۔

آر ٹی اے کی جانب سے عوام کو مزید ہدایت کرتے ہوئےکہا  گیا کہ "برائے مہربانی 8009090 پر کال کر کے اپنی ٹریفک فائل میں دیا گیا موبائل نمبر اور ایمیل اپ ڈیٹ کروا لیں”۔

پارکنگ سے متعلق جرمانے:

آر ٹی اے کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق پارکنگ فیس ادا نہ کرنے پر 150 درہم جرمانہ ہوگا۔ جبکہ پارکنگ کے لیے مختص وقت سے زیادہ دیر تک پارکنگ میں گاڑی کھڑی رکھنے 100 درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

مزید برآں، غیر قانونی پارکنگ کرنے اور پارکنگ کا غلط استعمال کرنے 200 درہم جبکہ مخصوص افراد کے لیے مختص پارکنگ میں گاڑٰ پارک کرنے پر 1 ہزار درہم جرمانہ عائد ہوگا۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button