متحدہ عرب امارات

دبئی میں اسمارٹ ایپس کے ذریعے بک ہونے والی ٹیکسیوں کے لیے نیا کرایہ متعارف کرانے کا اعلان متوقع

خلیج اردو
دبئی: روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے اسمارٹ ایپس کے ذریعے بک ہونے والی ٹیکسی سروسز کے لیے نئے کرایوں کا اعلان کرنے کی تیاری کر لی ہے۔ یہ کرایے جلد نافذ کیے جائیں گے اور ان کا اطلاق صرف ای ہیل (e-hail) ایپلیکیشنز کے ذریعے کی جانے والی بکنگز پر ہوگا۔

ذرائع کے مطابق نئے نظام کے تحت پیک آورز میں ٹیکسی کرایوں اور بکنگ فیس میں اضافہ کیا جائے گا جو ہفتے کے دن کے لحاظ سے مختلف ہوں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ کم از کم کرایہ (minimum fare) میں بھی اضافہ متوقع ہے۔

آر ٹی اے کی جانب سے مکمل تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button