متحدہ عرب امارات

دبئی میں کم عمر اماراتی لڑکے کو جنسی زیادتی پر اکسانے کے الزام میں شخص گرفتار

مذکورہ امارتی شحص نے نو عمر لڑکے کو سیگریٹ پیتا دیکھ کر اسکے والدین پر راز افشاں کرنے کا دباو ڈالا

(خلیج اردو ) دبئی میں کم عمر اماراتی لڑکے کو جنسی زیادتی پر اکسانے کے الزام میں ایک شخص گرفتار۔مذکورہ امارتی شحص نے نو عمر لڑکے کو سیگریٹ پیتا دیکھ کر اسکے والدین پر راز افشاں کرنے کا دباو ڈالا اور جنسی تعلق استوار کرنے کی دعوت دی۔

تفصلات کے مطابق ایک نو عمر لڑکا پارک میں سیگریٹ پی رہا تھا کہ ایک امارتی شخص نے اسکو دیکھ لیا ۔ 24 سالہ شخص نے لڑکے پر دباو ڈالا کہ اگر اس نے جنسی تعلق استوار نہ کیا تو وہ اسکے والدین کو سیگریٹ پینے کے حوالے سے آگاہ کردیں گے ۔ لڑکے نے بیان دیا کہ میں نے اسکو ہزار بار کہا کہ ایسا نہ کریں اور اسکے والدین کو نہ بتائے مگر وہ امجد بضد تھا کہ جنسی تعلق قائم کرنا ضروری ہے ۔

اس امارتی شخص نے لڑکے کو زبردستی پکڑ کر ایک واش روم میں لیجانا چاہا مگر وہ لڑکا وہاں سے فرار ہوگیا اور اپنی والدہ کو اس سارے قیصے سے آگاہ کیا ۔ اس کی والدہ نے لڑکے کو ساتھ لے جا کر پولیس سٹیشن میں رپورٹ درج کرائی جس پر 24 سالہ امارتی شخص کو گرفتار کر کیا گیا ۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button