متحدہ عرب امارات

دبئی: ویزا فیسوں کی جعلی رسیدیں GDRFA کی برانچ میں جمع کروانے کے الزام میں ایک ایشیائی باشندہ گرفتار

تفشیش کے دوران ملزم نے اقبال جرم کیا، اسے 30 اگست کو سزا سنائی جاے گی

 

خلیج اردو آن لائن: دبئی کی ابتدائی عدالت میں ایک ایشیائی باشندے پر ویزا فیسوں کی جعلی رسیدیں بنانے پر جعل سازی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

عدالت کو بتایا گیا کہ کیسے 27 سالہ ایشیائی باشندے نے GDRFA  میں اپنے ویزے پر مہر لگوانے کے لیے ویزا فیسوں کی جعلی رسیدیں جمع کروائیں۔ مدعاعلیہ نے GDRFA کے دفتر جا کر دعویٰ کیا کہ وہ ویزے کے لیے درکار تمام فیسیں جمع کروا چکا ہے اور وہ اپنی ٹرانزیکشنز جلد پراسیس کروانا چاہتا ہے۔

GDRFA برانچ کے ایک کارپورل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے پاس رہائشی ویزے کی درخواست تھی۔ ” میں 14 جولائی کو ڈیوٹی پر تھی، جب مدعا علیہ نے اپنے ویزے پر مہر لگوانے کے لیے میرے پاس آیا۔  درخواست پر جلد نمٹانے کا لکھا گیا تھا۔ تاہم ای سسٹم میں درخواست سے متعلق کوئی حوالہ نہیں ملا”۔

کارپورل نے نے تفشیشی کو بتایا کہ جب اس نے مدعا علیہ سے اس بابت سوال کیا تو وہ غصے میں آگیا۔

مدعا علیہ کی رسیدوں کی دو بار تصدیق کرنے کے بعد کارپورل نے اسے ضروری قانونی کاروائی کے لیے سینئر افسر کے پاس بھیج دیا۔

تاہم پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے تفشیش کے دوران مدعاعلیہ نے جعل سازی کرنے کا اقرار کیا اور بتایا اسے پیسوں کی اشد ضرورت تھی۔

ملزم کو سزا 30 اگست کو سنائی جائے گی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button