
خلیج اردو
یکم نومبر 2021
دبئی : دبئی اگلے سال کے پہلے سہ ماہی کیلئے اپنے کیے گئے وعدے کے مطابق سرمایہ داروں کیلئے اپنے کاروبار کو بڑھانے کے حوالے سے تخلیقی مواقع فراہم کرنے پر کام کرے گا۔
دبئی کے ولی عہد شہزادہ اور دبئی ایگزیکٹیو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن راشد المکتوم نے اس اعلان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد کی رہنمائی اور ہدایت پر کیا جارہا ہے جہاں وہ دبئی کو معاشی پرکشش اور معیاری سرمایہ کاری کیلئے موزوں بنانا چاہتے ہیں۔
شیخ ہمدان نے اس بات کی تصدیق کی کہ دبئی ترجیحی عالمی سرمایہ کاری کی منزل کے طور پر اپنی حیثیت کو تقویت دینے کیلئے درکار حالات پیدا کرتا رہے گا۔
یہ اعلان دبئی کے نائب حکمران شیخ مکتوم بن محمد بن راشد آل مکتوم، نائب وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کی موجودگی میں منعقدہ ایک اجلاس کے بعد کیا گیا جس میں دیگر سرکاری اداروں کے حکام بھی موجود تھے۔
اجلاس کے دوران ایگزیکٹو کونسل کے جنرل سیکرٹریٹ نے کاروبار کے انعقاد سے متعلق عمل کو ہموار بنانے کیلئے گزشتہ جون میں شیخ محمد کی ہدایات پر عمل درآمد کے نتائج کا جائزہ لیا۔
حکومتی اہداف کے مقابلے میں نتائج گزشتہ جون سے زیادہ ہو گئے ہیں جس میں کاروبار کرنے کیلئے حکومتی طریقہ کار میں قابل ذکر 61% کمی اور انویسٹ ان دبئی پلیٹ فارم کے ذریعے لائسنسنگ کی ضروریات میں 95% کمی واقع ہوئی۔ دبئی میں کاروبار کرنے میں آسانی کو زیادہ کرنے کیلئے تقریباً 11,000 ضروریات کو ختم کر دیا گیا ہے۔
دبئی کے ولی عہد شہزادہ شیخ حمدان دبئی کی حکومت نے اس بات کو یقینی بنانے کیلئے مقرر کردہ اہداف سے تجاوز کر لیا ہے کہ دبئی دنیا بھر کے کاروباریوں اور سرمایہ کاروں کیلئے ایک پرکشش اور مقابلے کی فضا فراہم کرتا ہے۔ عالمی سرمایہ کاری کے منظر نامے میں ایک کلیدی کھلاڑی کے طور پر دبئی سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش مواقع پیدا کرنے کے مقصد کے ایک حصے کے طور پر نجی شعبے کو بااختیار بنانے اور اس کی شمولیت اور اس کے معاشی نظام کو مستحکم کرنے کو اعلیٰ ترجیح دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے سرمایہ کاری کے ماحول کی تیز رفتار ترقی پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور آج کی کرونا وباء کے بعد کی دنیا میں ہمیں کاروباری شعبے میں جاری تیز رفتار تبدیلیوں کے ردعمل میں چوکس اور موافق رہتے ہوئے عالمی سطح پر ہونے والی پیش رفتوں کے مطابق رفتار برقرار رکھنی ہوگی تاکہ دبئی ایک انتہائی مستحکم، پائیدار اور پرکشش ماحول کو برقرار رکھ سکے۔
شیخ حمدان نے کہا کہ سرمایہ کاروں کے ساتھ ہمارا تعلق کافی مضبوط ہے اور ہم پرعزم ہییں کہ اپنے سرکاری اور نجی سیکٹرز کو مستقل طور پر ایک مستحکم شراکت داری میں پروئیں اور مقامی طور پر کاروبار کے مواقع کو توسیع دیں۔
متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد کی جانب سے پچھلے سال فروری میں شروع کیے گئے انوسیٹمنٹ ان دبئی پلیٹ فارم نے سرمایہ کاری کا ماحول بہتر بنایا ہے اور یہاں کاروبار کو آسان اور محفوظ بنایا ہے۔ اب دبئی میں کاروبار کیلئے درکار لوازمات میں اور لائسننگ کی ضروریا میں 95 فیصد کمی آئی ہے۔ اس پلیٹ فارم کا مقصد کاروبار کو وٓسان بنانے کے ساتھ ساتھ اسے ڈیجیٹلائیز کرنا اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنا ہے۔
As part of implementing @HHShkMohd’s vision and @HamdanMohammed’s directives announced in June.. #Dubai achieves 61% reduction of government procedures for doing business, surpassing its 30% target; 95% reduction achieved in licensing requirements. pic.twitter.com/wxuSiVUCqB
— Dubai Media Office (@DXBMediaOffice) October 31, 2021
Source : Khaleej times