
خلیج اردو
یکم نومبر 2021
ماریب : یمن میں حوثی باغیوں نے ایک مسجد اور مذہبی اسکول پر میزائل حملہ کیا ہے جس میں عورتوں اور بچوں سمیت 29 افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔ ملک کے وزیر اطلاعات نے ایک ٹویت میں کہا ہے کہ حملہ یمن کے ماریب ضلع میں پیش آیا۔
اتوار کو ہونے والے اس حملے میں دو بیلاسٹک میزائل کا استعمال کیا گیا۔
١-من جديد تستهدف مليشيا الحوثي المدعومة من ايران التجمعات السكنية في مديرية الجوبة جنوب محافظة مارب، وهذه المره بصاروخين بالستيين "ايراني الصنع" أصابا مسجدا ودار الحديث في منطقة العمود المكتظة بالسكان والاسر النازحة من خارج المديرية، وأسفر عن استشهاد 29 مدني بينهم نساء واطفال
— معمر الإرياني (@ERYANIM) October 31, 2021
ایرانی سرپرستی میں کام کرنے والی شدت پسند تنظیم حوثیوں نے فوری طور پر حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
حالیہ مہینوں میں حکومت اور حوثی باغیوں کے درمیان لڑائی میں تیزی آئی ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق ماریب کی اس لڑائی میں 10,000 تک افراد ستمبر میں بے گھر ہوئے جو عالمی طور پر تسلیم شدہ حکومت کے انتظام کا سب سے بڑا ضلع ہے۔
اقوام متحدہ نے انسانی بنیادوں امداد کیلئے راہداری کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔
سعودی عرب کی سربراہی میں اتحادی فوج نے مارچ 2015 میں اس وقت مداخلت کی جب ایران سے منسلک حوثی باغیوں نے 2014 کے آخر میں دارالحکومت صنعا سے سعودی حمایت یافتہ حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔
Source : Khaleej times