متحدہ عرب امارات

**دبئی ٹرانسپورٹ اپ ڈیٹ: شارجہ اور عجمان کے لیے انٹر سٹی بس سروس بحال**

خلیج اردو

دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ دبئی سے شارجہ اور عجمان کے لیے انٹر سٹی بس سروس دوبارہ بحال کر دی گئی ہے۔ آر ٹی اے کے مطابق اس فیصلے سے مسافروں کو بین الامارات پبلک ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کے ذریعے محفوظ اور ہموار سفر جاری رکھنے میں سہولت ملے گی۔

اتھارٹی نے انسٹاگرام پر جاری بیان میں کہا کہ شدید بارش اور غیر مستحکم موسمی حالات کے باعث 19 دسمبر کو دبئی، شارجہ اور عجمان کے درمیان انٹر سٹی بس سروس عارضی طور پر معطل کی گئی تھی، جبکہ مسافروں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور سرکاری ذرائع سے اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

یہ معطلی نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کی جانب سے مسلسل بارش، گرج چمک، آسمانی بجلی، ژالہ باری، تیز ہواؤں، گرد آلود فضا اور سمندری حالات خراب ہونے کی وارننگ کے بعد کی گئی تھی، جس کے پیش نظر ٹرانسپورٹ نیٹ ورک میں حفاظتی اقدامات سخت کر دیے گئے تھے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button