
خلیج اردو
07 مارچ 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں ایک نیا ٹرینڈ ہے جہاں پر بچوں کے فیڈرز میں کولڈ کافی کو سرو کیا جاتا ہے اور اس حوالے سے گزشتہ روز حکام نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بچوں کے بوتلوں میں کافی دینے کا رواج ہماری مقامی رویات کے منافی ہے۔
حکام نے مختلف ریستورانوں اور کیفیز کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اس اقدام سے باز آئیں اور اپنا امارات کی روایات کا پالن رکھیں۔ تاہم حکام کی جانب سے پابندی کے باوجود ٹویٹر صارفین کا غصہ ٹھنڈ نہیں ہوا اور انہوں نے ٹویٹر پر ایسے ٹرینڈز چلانے والوں کو خوب تنقید کا نشانی بنایا ہے۔
اس حوالے سے @aminahalkh نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ بچوں کے فیڈرز میں کوفی پینے والے اخلاقایات کی نچلی سطح پر آگئے ہیں۔ @margotandhercat نے لکھا کہ بچوں کے فیڈرز میں کافی پھلانے کا مقصد تخلیقی صلاحیتوں کا بحران ہے۔
@shroomprotector نے کہا کہ کافی یا گرم چاکلیٹی کو بچوں کے فیڈرز میں کیوں فروخت کیا جارہا ہے۔ کیا ان کے پاس آئیڈیاز کی کمی ہو گئی ہے؟ @abesuxx نے لکھا کہ اگر میں نے کسی کو بچوں کے بوتلوں میں کافی پیتے کسی عوامی مقام پر دیکھا تو میری خواہش ہوگی کہ میں ہتھیار کا استعمال کروں ۔
@eternal98b نے لکھا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ بچوں کے بوتلوں میں کافی پینے کیلئے کس چیز نے ان لوگوں کو تحریک دی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز دبئی اکانومی نے بچوں کے بوتلوں میں کافی سرو کرنے سے متعلق پابندی لگاتے ہوئے عوام سے کہا ہے کہ اگر کہیں وہ خلاف ورزی کرتے دیکھتے ہیں تو وہ 600545555 پر کال کریں یا Consumerrights.ae پر شکایات در کرائیں۔
Source : Khaleej Times







