
خلیج اردو
07 مارچ 2021
ریاض : سعودی اتحادی افواج نے ایک بار پھر شرپسند حوثی باغیوں کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے والے پانچ خودکش ڈرون کو ناکارہ بنایا گیا ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق اتحادی افواج نے مختلف خودکش ڈرون کو جدید ڈیفنس سسٹم سے ڈیٹیکٹ کیا اور پھر ان کا نشانہ بنایا۔ ایک بیان میں اتحادی افواج کا کہنا ہے کہ وہ باقی اس طرح کے حملوں کو باریک بینی سے مانیٹر کررہے ہیں۔
اتحادی افواج نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اس جارحیت کا نوٹس لیں جہاں ایرانی سرپرستی میں کام کرنے والی شدت پسند تنظیم شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے جو بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے۔
Source : Khaleej Times





