خلیج اردو
07 مارچ 2021
دبئی : دبئی ایکسپو 2020 کی جانب سے مخلوط ماڈل کو اپنایا گیا ہے جس میں شائقین کو فزیکل یا انلائن طور پر شرکت کرنے کا اختیار کیا گیا۔
کرونا وبا کے بعد سے دنیا تیزی سے ڈیجیٹل جدت کی طرف بڑھ چکی ہے ۔ دبئی ایکسپو 2020 نے اس ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے جہاں لوگوں کو انلائن طرح سے ایکسپو میں شرکت کی اجازت دی ہے وہاں ہزاروں شائقین نے اس ایکسپو میں فزیکلی حصہ لیا۔
ایکسپو 2020 کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ اپنے آغاز کے بعد سے ہی ، ایکسپو 2020 دبئی اپنے شائقین کو فزیکلی اور پوری دنیا میں ٹیکنالوجی کی مدد سے حصہ لینے کی اجازت دیتی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ گذشتہ ایک سال کے دوران کرونا وائرس کے اثرات کو دیکھتے ہوئے ہم اپنے انلائن سسٹم کو بہتر سے بہترین کرنے کی کوشش میں ہیں۔
گذشتہ سال کرونا وائرس کی وباء کے ہوتے ہوئے منعقد ہونے والی ایکسپو 2020 چھ ماہ کی نمائش کا سب سے بڑا کاروباری پروگرام ہوگا۔
Beneath the forest is an entire world that you have yet to discover! Here are three amazing must-see experiences ‘Under the Forest’ at Terra – The Sustainability Pavilion. Buy your tickets now and see it all! https://t.co/Z1MIj8xrsk #ExpoPavilionsPremiere #Expo2020 #Dubai #UAE pic.twitter.com/AYZUmTDYRC
— Expo City Dubai (@expocitydubai) March 1, 2021
ایکسپو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم یہ یقینی بنارہے ہیں کہ جو ایکسپو کا سیاح ہے خواہ وہ فزیکلی وہاں آجائیں یا انلائن حصہ لیں ، ہم ان کیلئے ایکسپو کو غیر معمولی بنائیں۔ ترجمان نے کہا کہ ہم پوری دنیا کو اکٹھا کرنے کیلئے پرعزم ہیں اور ایکسپو 2020 دبئی کیلئے اپنے مزید دلچسپ منصوبوں کا بروقت اشتراک کرنے کے منتظر ہیں۔
ایکسپو 2020 دبئی دنیا بھر سے لاکھوں سیاحوں کے استقبال کے منتظر ہے ۔ لاکھوں افراد کے بھی انلائن طریقے سے ایکسپو میں شرکت کی توقع ہے۔ ورچوئل یا انلائن ایکسپو ان ناظرین تک پہنچے گا جو دوری یا خاص وجوہات کی وجہ سے شرکت کرنے سے قاصر ہیں اور ایسے میں ہم ڈیجیٹل اور جسمانی طور پر بھی ایکسپو کی رسائی کو بڑھا دیں گے۔







