(خلیج اردو ) متحدہ عرب امارات آنے سے پہلے ویزہ کی معیاد معلوم کریں۔متحدہ عرب امارات سفر کرنے سے پہلے ویزہ کی معیاد معلوم کرنے کا طریقہ وضح کردیا گیا ہے ۔
متحدہ عرب امارات ائیر پورٹ اتھارٹی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے کہ اپرول ختم ہونے کے بعد آنے والے مسافر ویزے کی معیاد معلوم کریں کہ ان کا ویزہ سفر کرنے کے قابل ہے یا نہیں ۔ اس عمل کے لئے http://uaeentry.ica.gov.ae
پر کلک کریں تاکہ آپ کو معلوم ہوسکے کہ ٹکٹ خریدنا چاہئے یا نہیں ۔
دبئی سفر کرنے کے کئے تمام مسافروں کو پری اپرول لینا ہوگا جس کا مطلب یہ ہے کہ آپ اپنا ویزہ نمبر درج کریں تاکہ آپ کو بتایا جائے کہ آپ کا ویزہ سفر کرنے کے قابل ہے یا نہیں ۔
متحدہ عرب امارات نے حال ہی میں ریٹرن پرمٹ کا نظام ختم کردیا ہے ۔تاہم کشمکش باقی تھی کہ کیا ابو ظہبی کا ویزہ رکھنے والے افراد کے لئے دبئی آنے پر اپرول لینے کی ضرورت ہوگی یا نہیں جس کا حل بتایا گیا ہے کہ صارفین صرف ویب سائٹ پر ویزہ کی معیاد معلوم کریں پھر ٹکٹ خریدے ۔
Source:Khaleej Times





