
خلیج اردو
دبئی میں گاڑی چلانے والوں کے لیے خوشخبری ہے، اب انہیں پارکنگ کی مدت بڑھانے یا جرمانے کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔ پارکن کمپنی نے مخصوص علاقوں کے لیے ماہانہ پارکنگ سبسکرپشن سروس متعارف کرا دی ہے، جس کا مقصد ڈرائیورز کو سہولت فراہم کرنا اور وقت کی پابندی سے آزاد کرنا ہے۔
یہ سروس پارکن کے زیر انتظام علاقوں میں دستیاب ہے اور اسے موبائل ایپ یا ویب سائٹ کے ذریعے باآسانی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ صارفین اپنی سہولت کے مطابق مختلف آپشنز میں سے انتخاب کر سکتے ہیں۔
سبسکرپشن کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
-
دبئی ہلز پبلک پارکنگ (631G):
فیس: 500 درہم فی ماہ -
سیلیکون اویسس، زون (ایچ):
فیس: 1,400 درہم – تین ماہ کے لیے -
سیلیکون اویسس (محدود علاقہ):
فیس: 1,000 درہم – تین ماہ کے لیے -
وصل کمیونٹیز (زون ڈبلیواور ڈبلیو پی):
فیس: 300 درہم فی ماہ -
روڈسائیڈ اور پلاٹ پارکنگ (زون اے ، بی ، سی ، ڈی ):
فیس: 500 درہم فی ماہ -
پلاٹ پارکنگ (زون بی اور ڈی):
فیس: 250 درہم فی ماہ
اہم نکات جو ذہن میں رکھنے چاہییں:
-
دبئی کے اندر ایک ہی ٹریفک فائل کے تحت تین گاڑیاں سبسکرپشن میں شامل کی جا سکتی ہیں، تاہم بیک وقت صرف ایک گاڑی فعال رہے گی۔ گاڑی ہر 30 منٹ بعد تبدیل کی جا سکتی ہے۔
-
اگر ٹریفک فائل دبئی سے باہر، کسی اور ملک سے، یا کسی کمپنی کے نام پر رجسٹرڈ ہے تو صرف ایک گاڑی شامل کی جا سکتی ہے۔
-
سبسکرپشن فیس ناقابل واپسی ہے۔
-
روڈسائیڈ اور پلاٹ پارکنگ کیٹیگری سے صرف پلاٹ پارکنگ کیٹیگری میں تنزلی ممکن نہیں۔
-
سبسکرپشن میں گاڑی کی معلومات تبدیل کرنے کے لیے 100 درہم فیس ادا کرنا ہو گی







