خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات کے متعدد علاقوں کو گرد کی ایک موٹی تہ نے اپنے گھیرے میں لے رکھا ہے جس سے دوران ڈرائیونگ حد نگاہ کم ہو گئی ہے۔
متحدہ عرب امارات کے نشینل سنٹر آف میٹرلوجی (این سی ایم) نے ہفتے کی سہ پہر موسمیاتی وارننگ جاری کرتے ہوئے آگاہ کیا ہےکہ دبئی، شارجہ، فجیرہ، اور راس الخیمہ میں ہواؤں کی وجہ سے ماحول گرد آلود رہے گا۔
View this post on Instagram
این سی ایم نے بتایا کہ فضا میں گرد کی تہ گہری ہوجانے کی وجہ سے بعض اوقات حد نگاہ کم ہو کر 3 ہزار میٹر ہوجانے کی توقع ہے۔
لہذا ڈرائیوروں اس موسم میں دوران ڈرائیونگ محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق فضا میں دھندلاہٹ اتوار کی صبح تک موجود رہنے کی توقع ہے۔
ہواؤں کی وجہ سے عربیئن گلف میں بھی طغیانی پائی جاتی ہے، جس کی وجہ سے لہروں کی بلندی 8 میٹر ہوگئی ہے۔ اس کے پیشن نظر این سی ایم زرد الرٹ جاری کیا ہے۔
View this post on Instagram
مزید برآں، محمہ موسمیات این سی ایم کے مطابق اتوار کے درجہ حرارت میں معمولی اضافے کی توقع ہے۔
جبکہ پیر اور منگل کو ہواؤں کی سمت تبدیل ہونے کیوجہ سے درجہ حرارت میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔
جبکہ منگل، بدھ اور جمعرات کو دھند پڑنے کی توقع ہے۔
View this post on Instagram
Source: Gulf News






