پاکستانی خبریںعالمی خبریں

ٹک ٹاک کے شوق نے ایک اور پاکستانی نوجوان کی جان لے لی۔ ریل کی ٹکر سے نوجوان ہلاک

خلیج اردو: پولیس اور ریسکیو عہدیداروں نے ہفتہ کے روز بتایا کہ پاکستان میں ایک نوجوان ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا جب اسے ٹک ٹاک کیلئے اسٹنٹ فلماتے ہوئے ریل نے ٹکر مار دی۔

یہ حادثہ جمعہ کو دارالحکومت اسلام آباد کے قریب راولپنڈی شہر کے شاہ خالد محلے میں پیش آیا۔

ریسکیو ترجمان راجہ رفاقت زمان نے میڈیا کو بتایا کہ 18 سالہ حمزہ نوید پٹریوں کے ساتھ ساتھ چل رہا تھا جبکہ اسکا ایک دوست اسکی وڈیو فلما رہا تھا۔

زمان نے بتایا کہ چلتی ٹرین نے اس وقت ٹکرائی جب وہ ویڈیو بنارہا تھا اور ریلوے ٹریک کیساتھ جا رہا تھا۔”

انہوں نے بتایا کہ ریسکیو کارکن جائے وقوعہ پر پہنچے ، لیکن یہ نوجوان پہلے ہی دم توڑ چکا تھا۔

زمان نے بتایا کہ اس نوجوان کے دوستوں نے امدادی کارکنوں کو بتایا کہ وہ ویڈیو کو ٹک ٹوک اور اس کے دوسرے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پوسٹ کرنے کے لئے تیار کررہے ہیں۔

مقامی اسٹیشن پر پولیس اہلکار نے حادثے اور دیگر تفصیلات کی تصدیق کردی۔

دوسرے ممالک کی طرح پاکستان میں بھی سوشل میڈیا کے لئے سیلفیاں لینا اور ویڈیوز بنانا بے حد مقبول ہے ، بہت سارے نوجوان اپنے فیس بک ، ٹویٹر اور ٹِک ٹاک اکاؤنٹس کو اپ ڈیٹ کرنے کے لئے پوسٹس کا استعمال کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button