
خلیج اردو: غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اماراتی وقت کے مطابق زلزلے کے جھٹکے رات 3:19 منٹ پر آئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے سے لوگ سوتے ہوئے اُٹھ گئے۔
ادھر جاپان کے مشرقی علاقے میں 7.3 شدت کے زلزلے کے فوری بعد سونامی کی وارننگ جاری کی گئی جسے بعد میں واپس لے لیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق زلزلے کے بعد ایک شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔