خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کے رہائشی دو ماہ سے بھی کم عرصے کے بعد اب اگلے ایک طویل ویک اینڈ سے لطف اندوز ہوں گے، کیونکہ عید الاضحی قریب آرہی ہے۔
ایمریٹس آسٹرونومیکل سوسائٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ابراہیم الجروان کے مطابق عید الاضحی 9 جولائی 2022 بروز ہفتہ کو ہوگی۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ جمعہ 8 جولائی کو اسلامی کیلنڈر کا سب سے اہم اور مقدس دن، یوم عرفات منایا جائے گا۔ یہ حج کا دوسرا دن ہے، اور اس کے اگلے دن عید الاضحی کی بڑی اسلامی تعطیل کا پہلا دن ہے۔
متحدہ عرب امارات کے منظور شدہ تعطیلات کے کیلنڈر کے مطابق، عید الاضحی کی تعطیلات 8 جولائی بروز جمعہ سے شروع ہو کر 11 جولائی بروز پیر تک چار دن کی ہوں گی اور 12 جولائی بروز منگل کو دوبارہ کام شروع ہونے کی امید ہے۔ تاہم یہ تاریخیں چاند کی رویت سے مشروط ہیں۔
عید الاضحی یا ‘قربانی کا تہوار، ذی الحجہ کی 10ویں تاریخ کو آتا ہے، جو اسلامی کیلنڈر کا بارہواں اور آخری مہینہ ہے۔