خلیج اردو: بھارتی ائیرلائن سپائس جیٹ کی پرواز نے فنی خرابی کی بناء پر کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ کرلی-
ایوی ایشن ذرائع کےمطابق بھارتی ائیرلائن سپائس جیٹ (SG-11) کی دہلی سے دبئی جانے والی پرواز میں فنی خرابی پیدا ہوگئی جس کے باعث پرواز ایس جی 11 نے پاکستان کی فضائی حدود میں لینڈنگ کی اجازت مانگی۔
پائلٹ کی جانب سے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت پر بھارتی B737 ائیرکرافٹ کو کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی۔
ایوی ایشن ذرائع کا کہناہےایئر لائن کے ترجمان نے بتایا کہ مسافر طیارے سے بحفاظت اتر گئے ہیں اور کوئی ہنگامی لینڈنگ نہیں ہوئی ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ "طیارے میں کسی خرابی کی پہلے کوئی اطلاع نہیں تھی۔ مسافروں کو ریفریشمنٹ فراہم کی گئی ہے۔اب ایک متبادل طیارہ کراچی بھیجا جا رہا ہے جو مسافروں کو دبئی لے جائے گا”۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن، انڈیا نے کہا کہ عملے کو بائیں ٹینک سے "فیول کی مقدار میں غیر معمولی کمی” کا پتہ چلا ہے۔ جس کے بعد انہوں نے غیر معمولی چیک لسٹ کی جس کے باوجود ایندھن کم ہوتا رہا۔
اتھارٹی نے مزید کہا کہ ایئر ٹریفک کنٹرول کے ساتھ مل کر طیارے کا رخ کراچی کی طرف موڑ دیا گیا۔ پرواز کے بعد کے معائنہ کے دوران، ڈی جی سی اے نے کہا کہ بائیں مین ٹینک میں کوئی لیکج نہیں تھی
اس پرواز میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے۔