متحدہ عرب امارات

امارات ایئرلائنز کا بنکاک کیلئے یکم ستمبر سے روزانہ پروازوں کی بحالی کا اعلان

جمعرات کو جاری بیان کے مطابق بنکاک کیلئے پروازوں کی بحالی سے ستمبر میں امارات ایئرلائنز کا نیٹ ورک دنیا کے 78 شہروں تک ہوجائے گا

خلیج اردو – ایئرلائنز سے یورپ ، مشرق وسطی ، افریقہ اور ایشیاء پیسفک سے مسافروں کو دبئی سے مقبول تھائی منزل کی سہولت ملے گی –

دبئی اور بنکاک کے درمیان امارات ایئرلائنز کی روزانہ پرواز کیلئے بوئینگ 300-777 ای آر طیارے استعمال ہونگے جن میں فرسٹ ، بزنس اور اکانومی کلاس کی نشستیں دستیاب ہونگیں –

یکم ستمبر سے بحال ہونے والی ان پروازوں کے شیڈول کے مطابق دبئی سے ای کے 384 روزانہ رات 1 بج کر 55 منٹ پر روانہ ہوکر بنکاک میں دن ساڑھے 11 بججے پہنچے گی ۔ یہی پرواز واپسی پر ای کے 385 بنکاک کے مقامی وقت سہہ پہر 3 بج کر 25 منٹ پر روانہ ہوکر دبئی میں شام 6 بج کر 35 منٹ پر آئے گی –

بیان میں کہا گیا ہے کہ بنکاک جانے والے مسافروں کو تھائی حکام کی طرف سے عائد کردہ شرائط اور تقاضوں کو پورا کرنا ہوگا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button