متحدہ عرب امارات

ایمریٹس ایئرلائن کی انوکھی پرواز ، فلائیٹ میں صرف ایک مسافر سوار تھا

خلیج اردو
26 مئی 2020
دبئی : ایمریٹس ایئرلائن نے ممبئی سے دبئی کیلئے اپنی پرواز چلائی ہے جس میں ایک مسافر سوار تھا۔ ممبئی ایئرپورٹ کے ذرائع نے بھارتی خبر رساں ایجنسی اے این آئی کو بتایا کہ ای کے 501 ایمریٹس کا طیارہ ایک مسافر کے ساتھ ممبئی ایئرپورٹ سے دبئی جا رہا تھا۔ طیارے نے صبح 4:30 بجے اڑان بھری تھی۔

متحدہ عرب امارات نے 24 اپریل کو ہندوستان سے آنے والے مسافروں کیلئے داخلہ معطل کردیا تھا ۔ صرف کچھ مخصوص کیٹگریز کے ساتھ ہی امارات کیلئے پرواز کی اجازت دی گئی تھی۔ ان مسافروں میں سفارتی مشن کے ممبران ، گولڈن ویزا رکھنے والوں ، متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو ملک میں داخلے کی اجازت حاصل ہے۔

اس ہفتے کے شروع میں ایمریٹس کے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ یہ معطلی 14 جون تک برقرار رہے گی۔

ایئر لائن نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا تھا۔ ٹائمز آف انڈیا نے اطلاع دی ہے کہ گولڈن ویزا رکھنے والے دبئی میں قائم اسٹارجیمس گروپ کے سی ای او بھاویش جاوری واحد مسافر تھے جو ممبئی سے دبئی جا رہے تھے۔

پرواز میں سوار مسافر نے کہا کہ میں آج بہت اسپیشل محسوس کررہا ہوں کیونکہ میں واحد مسافر ہوں جو پرواز میں موجود ہوں۔

پائلٹ نے مسافر کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ عام دنوں میں میرا کام مسافروں کیلئے بڑا اعلان کرتا ہوں لیکن آج آپ اکیلے ہیں تو میں آپ کو پورے جہاز کی سیرکراؤنگا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button