خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کے صدرشیخ محمد بن زاید اتوار کے روز سرکاری دورے پر مصر پہنچے جہاں انھوں نے اپنے مصری ہم منصب عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور علاقائی امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہ نماؤں نے دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کے مواقع پربھی بات چیت کی ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان سٹرٹیجک شراکت داری میں اضافہ ہوگا۔
دونوں صدور کی اس ملاقات میں عرب خطے کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ عرب اقدامات اور اتحاد کو بڑھانے کی اہمیت پرزور اورخطے کے ممالک میں بحرانوں کے مستقل حل تک پہنچنے کی تمام کوششوں کی حمایت کا بھی اعادہ کیا گیا تاکہ ان ممالک میں سلامتی اور استحکام کو فروغ دیا جاسکے اور ان کے عوام کے لیے خوش حالی اورامن کے حصول میں مدد مل سکے