خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کی ہلال احمر کی جانب سے سندھ کے ضلع خیرپور میں بھی رمضان المبارک کے موقع پر مستحقین میں راشن کی تقسیم اور افطاری کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق رمضان کریم کے بابرکت مہینے میں یکم رمضان سے شروع ہونے والا راشن اور افطار کی تقسیم کا سلسلہ عزت و احترام کے ساتھ جاری ہے۔
یو اے ای ہلالِ احمر کے ڈائریکٹر حمد بخیت عتیق الرومیتی نے افطار اور راشن کی تقسیم کے سلسلے کا آغاز سندھ کے علاقے خیر پور سے کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے مختلف مقامات پر افطاری کے دستر خوان روزانہ کی بنیادوں پر لگائے جا رہے ہیں، جہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگ عزت و احترام کےساتھ پُرتکلف افطار سے مستفید ہو رہے ہیں۔
یو اے ای ہلالِ احمر کے ڈائریکٹر حمد بخیت عتیق الرومیتی کا کہنا ہے کہ یو اے ای حکومت اپنے مستحق پاکستانی بھائیوں کی بھرپور مدد کر رہی ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے رمضان المبارک میں افطار اور راشن کی تقسیم کا یہ سلسلہ سندھ اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پورے رمضان جاری رہے گا۔