متحدہ عرب امارات

اماراتی رہائشیوں اور شہریوں کی کثیرتعداد نے شیخ ہمدان کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کے ہزاروں شہریوں اور رہائشیوں نے بدھ کے روز وفات پانے والے یو اے ای کے وزیر خزانہ اور دبئی کو ڈپٹی حکمران کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی۔

غائبانہ نماز جنازہ 24 مارچ کی شام نماز مغرب کے بعد یو اے ای بھر کی مساجد میں ادا کی گئی۔

خیال رہے کہ شیخ ہمدان دنیا میں سب سے زیادہ طویل عرصے تک وزیر خزانہ رہے۔ شیخ ہمدان بن راشد المکتوم دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بھائی تھے۔ شیخ ہمدان کو دبئی کے ام ہریر قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

دبئی میڈیا کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق نماز جناز میں شیخ محمد راشدالمکتوم، انکے بیٹے شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم اور المکتوم خاندان کے دیگر افراد نے شرکت کی۔

نماز جنازہ کے بعد شیخ ہمدان کے بھتیجے شیخ ہمدان بن محمد بن راشد الکمتوم اور شیخ محمد بن راشد المکتوم شیخ ہمدان کی میت کو کندھا دے کر انکی آخری آرام گاہ تک لے کر گئے۔

یاد رہے کہ شیخ ہمدان کی وفات پر دبئی بھر میں 10 روز سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ اور دبئی کے تمام سرکاری دفاتر 3 دن کے لیے بند رہیں گے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button