متحدہ عرب امارات

اتحاد ایئرویز کا آئندہ پانچ برس میں سالانہ 3 ہزار ملازمین بھرتی کرنے کا اعلان

خلیج اردو
اتحاد ایئرویز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انٹونوالدو نیوس نے اعلان کیا ہے کہ ایئرلائن آئندہ پانچ برسوں کے دوران ہر سال 2,500 سے 3,000 نئے ملازمین بھرتی کرے گی۔

ایئرلائن آئندہ 10 سال میں طیاروں اور سروسز کی بہتری کیلئے 80 ارب درہم کی سرمایہ کاری بھی کرے گی، جبکہ گزشتہ سال 3,200 سے زائد نئے ملازمین بھرتی اور تقریباً 2,200 کو ترقی دی گئی۔

2025 میں 1,600 کیبن کریو اور تقریباً 400 پائلٹس کی شمولیت کے ذریعے آپریشنل صلاحیت میں اضافہ کیا گیا، جبکہ داخلی ترقی کے تحت 1,500 کیبن کریو اور 150 کے قریب پائلٹس کو ترقی دی گئی۔

ایئرلائن ہر سال تقریباً 20 نئے طیارے شامل کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے تاکہ سروس کے معیار اور آپریشنل کارکردگی کو برقرار رکھا جا سکے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button