
خلیج اردو
دبئی پولیس نے سالانہ انسدادِ گداگری مہم کے تحت رمضان کے پہلے ہفتے میں مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے 26 بھکاریوں کو گرفتار کر لیا۔
گرفتاریاں محکمہ جرائم تحقیقات کے شعبہ مشتبہ افراد و جرائم مظاہر کے تحت امارات بھر کے پولیس اسٹیشنز کے تعاون سے کی گئیں۔
پولیس کے مطابق بعض افراد رمضان کی روحانی فضا کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بچوں، مریضوں اور معذور افراد کو ہمدردی حاصل کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں تاکہ غیر قانونی طور پر رقم حاصل کی جا سکے۔
حکام نے عوام پر زور دیا ہے کہ خیرات صرف مستند فلاحی اداروں کے ذریعے دیں اور بھکاریوں کی اطلاع 901 یا Police Eye کے ذریعے دیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گداگری کے خلاف کارروائی معاشرتی ذمہ داری ہے اور عوام کے تعاون سے امن و استحکام برقرار رکھا جا سکتا ہے۔







