متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں ادویات کی اجارہ داری ختم کرنے کیلئے نئے قواعد متعارف

خلیج اردو
امارات ڈرگ اسٹیبلشمنٹ نے ملک میں طبی مصنوعات کی اجارہ داری ختم کرنے کیلئے نئے اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔

نئے نظام کے تحت دوا ساز کمپنیوں کو ہر طبی مصنوعات کیلئے ایک سے زائد ایجنٹس مقرر کرنا ہوں گے تاکہ ادویات کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ اقدام ہنگامی حالات اور بحران کے دوران سپلائی میں رکاوٹ کے خطرات کو کم کرنے میں مدد دے گا اور ادویات کے شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے ساتھ عالمی مسابقت کو بہتر بنائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button