
خلیج اردو
وزارتِ اعلیٰ تعلیم و سائنسی تحقیق متحدہ عرب امارات نے ملک بھر کے وفاقی اور نجی اعلیٰ تعلیمی اداروں کے لیے 2026-2027، 2027-2028 اور 2028-2029 کے لیے تعلیمی کیلنڈر جاری کر دیا ہے۔
نئے کیلنڈر کے تحت ہر سال سرمائی تعطیلات، بہار کی چھٹیاں اور سمر سمسٹر کے اوقات مقرر کیے گئے ہیں، جبکہ تعلیمی ہفتوں کو پہلے سمسٹر کے لیے 16، دوسرے کے لیے 17 اور سمر سمسٹر کے لیے 6 ہفتوں پر تقسیم کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق یہ قدم طلبہ کے سیکھنے کے تجربے کو بہتر بنانے، تعلیمی نظام میں استحکام پیدا کرنے اور اعلیٰ تعلیم کے معیار و افادیت کو بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔







