
خلیج اردو
ابوظبی: ابوظبی لیبر کورٹ نے ایک کمپنی کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے سابق ملازم کو 57 ہزار 400 درہم ادا کرے اور اسے ورک سرٹیفکیٹ جاری کرے، عدالت نے یہ فیصلہ غیر ادا شدہ تنخواہوں، رخصتی کے بقایا جات اور اختتامی سروس فوائد سے متعلق دعووں کو جزوی طور پر منظور کرتے ہوئے سنایا۔
عدالتی ریکارڈ کے مطابق سابق ملازم نے وزارت انسانی وسائل و امارات کاری میں شکایت درج کرائی تھی کہ آجر نے اسے پانچ ماہ کی تنخواہ ادا نہیں کی، آٹھ سال کی سالانہ رخصت کے بقایا جات روک رکھے ہیں اور نہ ہی اختتامی سروس گریجویٹی یا اوور ٹائم کی ادائیگی کی ہے۔
وزارت نے کیس کو عدالت میں بھیج دیا، جہاں مدعی نے باضابطہ طور پر 17 ہزار 500 درہم تنخواہ، 24 ہزار 500 درہم رخصت کے بقایا جات، 37 ہزار 800 درہم اختتامی سروس فوائد، چھ ماہ کے لیے 1 ہزار 500 درہم اوور ٹائم معاوضہ، ورک سرٹیفکیٹ اور قانونی اخراجات کی ادائیگی کا مطالبہ کیا۔







