متحدہ عرب امارات

ابوظبی میں 6 لاکھ درہم کے قرض نادہندگی کیس میں عدالت کا مقروض کے حق میں فیصلہ

خلیج اردو
ابوظبی: ابوظبی کمرشل کورٹ (ابتدائیہ) نے ایک بینک کی جانب سے دائر مقدمہ خارج کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ مدعی بینک نے قواعد کی خلاف ورزی کی، کیونکہ اس نے قرض کے لیے مناسب ضمانتیں حاصل نہیں کیں اور مدعا علیہ کو اس کی مجموعی تنخواہ کے 20 گنا سے زائد رقم قرض کی صورت میں فراہم کر دی۔

تفصیلات کے مطابق بینک نے مؤکل کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا، جس میں 5 لاکھ 72 ہزار 474 درہم بمع 12 فیصد سالانہ قانونی سود کی ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ بینک کا کہنا تھا کہ مدعا علیہ نے 6 لاکھ درہم کا قرض اور مرابحہ کی سہولت حاصل کی تھی، مگر طے شدہ اقساط ادا کرنے میں ناکام رہا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ لائسنس یافتہ مالیاتی اداروں پر لازم ہے کہ وہ انفرادی مؤکلین اور واحد ملکیتی کاروباروں کو فراہم کی جانے والی تمام سہولتوں کے لیے مناسب ضمانتیں حاصل کریں، اور یہ ضمانتیں مؤکل کی آمدنی اور سہولت کی رقم کے مطابق ہونی چاہئیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button