متحدہ عرب امارات

دبئی: چھری کا وار کر ہم وطن کو کا قتل کرنے کے الزام میں پاکستانی باشندہ گرفتار

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی میں مقیم پاکستانی باشندے پر اپنے ہم وطن پاکستانی کو جھگڑے کے بعد  پھل کاٹنے والے چھری سے حملہ کر کے قتل کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔

دبئی کی ابتدائی عدالت کو دوران سماعت بتایا گیا ہے گزشتہ نومبر کو متاثرہ شخص ستوا کے علاقے میں اپنی رہائش گاہ پر 24 سالہ پاکستانی مدعا علیہ کے ساتھ موجود جب یہ واقعہ پیش آیا۔

سرکاری ریکارڈ کے مطابق متاثرہ شخص نے مدعاعلیہ کی توہین کی تھی۔ جس کے بعد مدعاعلیہ کچن میں گیا اور وہاں سے پھل کاٹنے والی چھری اٹھا لیا اور متاثرہ شخص کے پیٹ میں گھونپ دی۔

ریکارڈ کے مطابق ایک پاکستانی ڈرائیور نے بتایا کہ "متاثرہ شخص نے مجھے فون کیا اور کہا کہ ستوا میں اس کی کسی کے ساتھ  لڑائی ہوگئی ہے۔ اس نے مجھے کہا میں سے ام القواین پہنچا دوں۔ وہ تھکا ہوا اور شراب کے نشے میں لگ رہا تھا لیکن میں نے اس کے کپڑوں پر خون نہیں دیکھا۔ میں نے اسے اس کے مطلوبہ مقام پر چھوڑ دیا۔ اور اگلے دن مجھے خبر ملی کے وہ جانبحق ہوگیا ہے”۔

ام القواین میں متاثرہ شخص کے 36 سالہ روم میٹ نے بتایا کہ متاثرہ شخص تقریبا رات 10 بجے کے قریب انکے پاس پہنچا تھا۔ اس نے رات کا کھانا بھی نہیں کھایا اور سونے چلا گیا۔

پاکستانی روم میٹ نے مزید بتایا کہ "اگلے میں دن میں کام چلا گیا تو اس نے مجھے درد کی دوا لانے کے لیے کہا۔ لیکن اس کے تھوڑی دیر بعد مجھے اطلاع ملی کہ وہ فوت ہوچکا ہے”۔

میڈٰیکل رپورٹس کے مطابق متاثرہ شخص چھری لگنے کے بعد زخمی ہوا تھا اور اس کی آنت میں خون پڑنے جانبحق ہوگیا۔

جس کے بعد دبئی پولیس نے مدعا علیہ کو گرفتار کر لیا۔ مدعالیہ نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔

دبئی پبلک پراسیکیوشن نے مدعاعلیہ پر قتل کا الزام عائد کیا ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button