
خلیج اردو
07 اکتوبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں ایکسپو 2020 دبئی کیلئے ان افراد کو مفت ٹکٹ دینے کا اعلان کیا گیا ہے جو گھریلو ملازمین ہیں یا بچوں کی دیکھ بال پر مامور ہیں۔
ایکسپو میڈیا آفس نے کہا کہ وہ اپنے رہائشی ویزے کی ایک کاپی تیار کرکے جتنی بار چاہیں ایکسپو میں داخل ہو سکتے ہیں۔ ایکسپو 2020 کے منتظمین نے خلیج ٹائمز کو ایک بیان میں بتایا کہ اس لاجواب پیشکش سے فائدہ اٹھانے کیلئے انہیں صرف اپنی رہائش گاہ کی ایک کاپی پیش کرنے اور ایکسپو ٹکٹ بوتھ پر اپنی ملازمت کا ثبوت دکھانے کی ضرورت ہوگی۔
ایکسپو میں سنگل انٹری ٹکٹ کی قیمت 95 درہم ، 495 درہم اور 195 درہم کیلئے ایک ملٹی انٹری پاسز دستیاب ہیں جو مسلسل 30 دنوں تک غیر محدود داخلے کی پیشکش کرتا ہے۔
ایکسپو 2020 کے ٹکٹوں میں تمام پویلینز ، ایونٹس اور لائیو پرفارمنس تک رسائی شامل ہے ۔
دیگر کیٹگریز میں اٹھارہ سال سے کم اور 60 سال سے زیادہ افراد ، طلبہ اور معزور افراد کیلئے مفت ٹکٹ ہوں گے۔
اس فیصلے کو مختلف شہریوں نے خوش آئیند قرار دیا ہے اور انہیں ایک بڑا ریلیف ملے ہے۔
دو بچوں کی پاکستانی ماں نے کہا ہے کہ بچوں کی دیکھ بال کرنے والے نینیز اور دیگر مددگاروں کیلئے مفت ٹکٹ کی فراہمی پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے ٹکٹ کیلئے رقم خرچ کرنے پر پریشانی نہیں ہوتی لیکن اس طرح کے آفرز سے ہمیں حوصلہ ضرور ملے گا۔
انہوں نے ایکسپو میں جانے کیلئے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ مجھے امید ہے کہ ایکسپو میں اچھا وقت گزارنے کو ملے گا۔
Source : Khaleej Times







