
خلیج اردو
07 اکتوبر 2021
شارجہ : شارجہ پرائیویٹ ایجوکیشن اتھارٹی ایس پی ای اے نے اعلان کیا ہے کہ شارجہ بھر میں نجی سکول وقت کے ساتھ 31 اکتوبر تک مکمل کیمپس کلاسز پر دوبارہ آئیں گے۔
ایس پی ای اے کے اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ شارجہ کمیٹی آف کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منجمنٹ کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا۔ کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ حفاظتی تدابیر پر عمل کرانا لازمی ہے۔
حکام نے اسکولوں کی انتظامیہ اور والدین پر زور دیا ہے کہ وہ کیمپس میں محفوظ تعلیم اور مکمل واپسی میں مدد کیلئے مکمل تعاون کریں۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ متعلقہ حکام نے وبائی امراض کے اثرات پر قابو پانے کیلئے بڑی کوششیں کیں۔
ایک بیان میں بتایا گیا ہے طلباء کی براہ راست تعلیم میں مکمل واپسی اور انلائن سیکھنے کے دوران آنے والے تعلیمی نتائج میں کسی کمی کو دور کرنے کیلئے منصوبہ بندی کی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اسکولوں میں واپس کو یقینی بنانے اور اسے محفوظ رکھنے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ اس کیلئے اسکولوں ، والدین ، بچوں اور اسٹاف کے باہمی تعاون کی ضرورت ہے۔
شارجہ ایجوکیشن اتھارٹی نے کرونا بارے آگاہی پھیلانے میں مدد کی ہے جس کیلئے مختلف پروگرامز ، ورکشاپ اور ٹریننگ کورسز کی مدد سے لوگوں کو شعور دینے کی کوشش کی ہے۔
Source : Khaleej Times







