متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : دبئی ایکسپو 2020 کیلئے رضاکارانہ خدمات پیش کرنے والوں کی اکثریت نوجوانوں کی ہے

خلیج اردو
12 اگست 2021
دبئی : ایکسپو 2020 کیلئے مختلف ممالک سے آئے مہمانوں کی خاطرمدارت کرنے کیلئے میزبانوں میں ایک بڑی تعدداد ان رضاکاروں کی ہے جو نوجوان ہیں ۔ یہ نوجوان آنے والے ایکسپو میں لاکھوں سیاحوں کے ساتھ متحدہ عرب امارات کی ثقافت اور ورثہ شریک کریں گے۔

ایکسپو 2020 کی 30 ہزار رضاکاروں میں 18 سے 24 سال کی عمر کے 18 فیصد اماراتی ہیں ۔ یہ متحدہ عرب امارات کا سب سے بڑا رضاکارانہ پروگرام ہے۔ باقی میں متعدد قومیتوں کے شہری ہیں ۔ ۔

ورلڈ ایکسپو نے اقوام متحدہ کے نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر اعداد و شمار کا جاری کیے ہیں ۔ عالمی یوم نوجواناں ہر سال 12 اگست کو منایا جاتا ہے تاکہ نوجوانوں کے مسائل کو عالمی برادری کے سامنے اجاگر کیا جاسکے اور دنیا کے نوجوانوں کی صلاحیت کو آج کے عالمی معاشرے میں شراکت دار کے طور پر منایا جائے۔

رضاکاروں کی عزت ، عزم ، سالمیت ، علم اور جوش کی بنیادی اقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے ایکسپو 2020 کے رضاکار دنیا کو متحدہ عرب امارات میں خوش آمدید کہنے ، دنیا بھر سے آئیڈیاز اور ثقافتوں کو ظاہر کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

ایکسپو 2020 میں آنے والوں کے لیے رابطے کے پہلے نقطہ کے طور پر کام کرتے ہوئے یہ رضاکاران مختلف تجربات ، واقعات اور عالمی مباحثوں کو سنبھالنے میں مدد کریں گے جو ایونٹ کے 182 دن کے موقع پر روزانہ موجود ہوں گے۔

ایکسپو سکول پروگرام اور یونیورسٹی کے طلباء کیلئے اقدامات ، ایکسپو ایجوکیشن پروگرام ، نوجوانوں کو تنقیدی سوچنے ، مؤثر طریقے سے بات چیت کرنے اور ذہنی طور پر ترقی کرنے میں بھی مدد دے رہا ہے تاکہ وہ ایک روشن مستقبل کی تعمیر میں مرکزی کردار ادا کر سکیں۔

ٹیکنالوجی اور جدت اور صنفی مساوات کے ساتھ ساتھ ، دنیا کے نوجوانوں کو بااختیار بنانا بھی ایکسپو کے پروگرام فار پیپل اینڈ پلانٹ کا سنگ بنیاد ہے ۔ ایکسپو نے 18 سال سے کم عمر کے بچوں اور دنیا کے کسی بھی تعلیمی ادارے سے درست طالب علم کی شناخت رکھنے والے طلباء کو ایکسپو 2020 دبئی میں مفت داخلہ کی پیشکش کی ہے – سیکھنے کے مواقع اور متاثر کن تجربات کے ساتھ ساتھ ایکسپو کی متحرک تک رسائی ، متنوع اور ہمیشہ بدلتا ہوا تفریحی پروگرام۔ تمام سیاح بشمول مفت داخلے کے اہل ، www.expo2020dubai.com سے ٹکٹ حاصل کرسکیں گے۔

Source :Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button