
خلیج اردو
برسلز: 19 دسمبر 2025۔ یورپی دارالحکومت برسلز میں کسانوں نے اپنے مطالبات کے حق میں انوکھا احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر آلو بکھیر دیے، جس کے باعث شہر کی متعدد شاہراہیں آلوؤں سے بھر گئیں۔ احتجاج کے دوران سڑکوں پر پھیلے آلو شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئے اور کئی افراد آلو شاپنگ بیگز میں بھر کر اپنے گھروں کو لے جاتے دکھائی دیے۔
احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور شہری معمولات بری طرح متاثر ہوئے۔ کسانوں کے اس احتجاج نے نہ صرف برسلز بلکہ یورپ کے دیگر بڑے شہروں میں بھی نظامِ زندگی کو درہم برہم کر دیا، جہاں ٹریفک جام اور کاروباری سرگرمیوں میں خلل دیکھا گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کا یہ غیر روایتی احتجاج حکام کی توجہ کسانوں کو درپیش مسائل کی جانب مبذول کرانے کے لیے کیا گیا ہے۔







