خلیج اردو آن لائن:
بیٹے کی برسی پر ہفتہ وار محظوظ لکی ڈرا میں شرکت کے لیے ٹکٹ خریدنے والی فلپائنی خاتون نے 5 لاکھ درہم کی قرعہ اندازی جیت لی۔
38 سالہ کیتھرین شارجہ کی رہائشی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لکی ڈرا میں شرکت کے لیے اس نے 8 مارچ کو ٹکٹ خریدی اسی دن اسکے بیٹے کی برسی تھی۔ اس نے بتایا کہ "اس دن مجھے محسوس ہو رہا تھا کہ کچھ بڑا ہوگا”۔ اور اسی دن کیتھرین نے 6 میں سے 5 نمبروں کو صحیح ملایا اور 1 ملین درہم کے انعام میں سے آدھے کی حقدار قرار پائیں۔
جبکہ اسی قرعہ اندازی کے دوسرے حقدار پاکستانی باشندے فرحان ہیں۔ فرحان نے بھی 6 میں سے 5 نمبروں کو صحیح ملایا تھا۔ 1 ملین درہم انعام کو دونوں خوش نصیبوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
کیتھرین بتاتی ہیں کہ ان کے دو اور بیٹے ہیں۔ اور انہوں نے جس دن ٹکٹ خریدے اس دن انکے بیٹے کی برسی تھی۔ اور جب انہوں نے جن نمبروں کا انتخاب کیا وہ سب نمبر اس کے بچوں اور اسکی تاریخ پیدائش کے ہیں۔ صرف ایک نمبر ایسا تھا جو اسے خواب میں آیا تھا۔
کیتھرین کہتی ہیں کہ یہ انعام ایک رحمت ہے۔ لۃذا وہ اسے اپنے بہن بھائیوں میں تقسیم کریں گیں، چرچ کو عطیہ کریں گیں۔ اور جس بیماری سے انکا بیٹا مرا، اس بیماری میں مبتلا دیگر افراد کی بھی مدد کریں گیں اور کچھ رقم سے اپنا کاروبار بھی شروع کریں گیں۔
اس قرعہ اندازی میں 5لاکھ درہم جیتنے والے دوسرے خوش نصیب پاکستانی باشندے فرحان ہیں۔ جو کہ 43 سال کہ ہیں اور ابوظہبی کے رہائشی ہیں۔
فرحان نے بتایا کہ جب اس نے اپنے جیتنے کی ایمیل دیکھی تو وہ حیران رہ گئے۔ کیونکہ اسے کسی ایسی خبر کی توقع نہیں تھی۔ لہذا وہ اس جیت پر خوش ہیں۔ اور اپنی رقم اپنے خاندان پر خرچ کریں گے۔
محظوظ لکی ڈرا میں شرکت کا طریقہ کار:
اس ڈرا میں ابھی 50 ملین درہم کا بڑا انعام جیتنا باقی ہے۔ اگلی قرعہ اندازی 20 مارچ کو رات 9 بجے ہوگی۔ آپ محٖظوظ کی ویب سائٹ پر جا کر خود کو رجسٹر کر سکتے ہیں اور اس قرعہ اندازی میں شرکت کر سکتے ہیں۔ انٹری فیس 35 درہم ہے۔
Source: Gulf News







