خلیج اردو آن لائن:
اگر متحدہ عرب امارات کے رہائشی ہیں اور فیملی کے ساتھ یا دوستوں کے ساتھ سیر و تفریح کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں تو ذیل میں ان تمام سرکاری چھٹیوں کی تفصیل دی گئی ہے جو ابھی آنے والے مہیںوں میں یو اے ای میں ہوں گیں:
مارچ
سرکاری اسکولوں میں 28 مارچ سے 15 اپریل تک موسم بہار کی چھٹیاں ہوں گیں۔ اور نجی اسکولوں میں بھی سرکاری اسکولوں کے ساتھ چھٹیاں ہوں گیں یا 28 مارچ سے 8 اپریل تک موسم بہار کی چھٹیاں ہوں گیں۔
اپریل
اپریل کے مہینے کے دوران سرکاری اور نجی اسکول میں تقریبا 18 اپریل تک سرکارچھٹیاں ہوں گیں۔ جبکہ اس ماہ 13 اپریل سے ماہ رمضان کے آغاز کا امکان ہے۔
مئی
اگر عید کا چاند نظر آگیا تو 29 رمضان سے 3 شوال تک عید الفطر کے موقعے پر سرکاری چھٹی ہوگی۔ عید الفطر کی چھٹیاں 13 مئی سے 15 مئی تک ہوں گیں۔
جون
جون کے مہینے میں کوئی پبلک یا اسکولوں کی چھٹیاں نہیں ہوں گیں
جولائی
سرکاری اور نجی اسکولوں میں یکم جولائی سے گرمیوں کی چھٹیوں کا آغاز ہوجائے گا۔ جبکہ عیدالضحیٰ کی چھٹیاں چاند نظر آنےپر 19 جولائی سے 22 جولائی کے درمیان ہوں گیں۔
اگست
اگست کےمہینے کے دوران تمام اسکول موسم گرما کی چھٹیوں پر ہوں گے۔ نئے ہجری سال کا جشن 12 اگست کو منائےجانے کا امکان ہے۔ جبکہ تمام اسکولوں کی چھٹیاں 29 اگست کو ختم ہو جائیں گیں۔
ستمبر
اس ماہ میں کوئی سرکاری چھٹی شیڈیول نہیں ہے۔
اکتوبر
پیغمر اسلام حضرت محمدﷺ کا یوم ولادت 21 اکتوبر کو آنے کا امکان ہے۔ اس روز چھٹی ہوگی۔
نومبر
اس ماہ میں کوئی سرکاری چھٹی نہیں ہوگی۔
دسمبر
یکم دسمبر سے 3 دسمبر تک یو اے ای کے قومی دن کی خوشی میں سرکاری چھٹیاں ہوں گیں۔ جبکہ تمام اسکولوں کو 12 دسمبر سے 30 دسمبر تک موسم سرما کی چھٹیاں ہوں گیں۔
Source: Gulf News







