خلیج اردو آن لائن:
ہفتے سہ پہر شارجہ کے صنعتی علاقے نمبر چھ میں آٹو سپیئر پارٹس کے ایک گودام میں آگ بھڑک اٹھی۔
سول ڈیفنس کے مطابق آگ کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
عجمان، شارجہ اور دبئی کی جانب سے جانے والی گاڑیوں نے آگ لگنے کے مقام سے شدید اور گہرا دھواں آسمان کی طرف بلند ہونے کی اطلاع دی۔
شارجہ سول ڈیفنس کے ڈائریکٹر جنرل کرنل سمیع خامس النقبی نے بتایا کہ انہیں آگ لگنے کی اطلاع شام 4 بج کر 6 منٹ پر موصول ہوئی۔
آگ کی اطلاع ملتے ہی تین فائر اسٹیشنوں سے فائر فائٹرز کی ٹیمیں آگ لگنے کے مقام کی طرف روانہ کر دی گئیں۔ پولیس نے آگ لگنے کے مقام کے ارد گرد کے علاقے کو گھیرے میں لیے لیا۔
تاہم، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
سول ڈیفنس کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور آگ لگنے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے گودام کو فرانزک ٹیم کے حوالے کر دیا جائے گا۔
Source: Gulf News







