خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کی ایئر لائن فلائی دبئی نے رعایتی نرخوں پر ٹکٹس خریدنے کی پیشکش کردی، یہ فیصلہ انٹرنیشنل روٹس پر نئی پروازوں کے افتتاح کے تناظر میں کیا گیا۔
فلائی دبئی نے اپنے انٹرنیشنل روٹس میں شامل کئی ممالک کے لیے رعایتی ٹکٹوں کی پیشکش کر دی جس کی ابتدا 11 سو 45 درہم سے ہوگی۔
فلائی دبئی کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل روٹس پر نئی پروازوں کے افتتاح کے تناظر میں رعایتی ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پیشگی بکنگ کروانے کی صورت میں رعایتی ٹکٹ دستیاب ہوں گے، 14 فروری تک بکنگ کرائی جا سکتی ہے اور سفر کی سہولت 30 مئی 2023 تک مہیا ہوگی۔
فلائی دبئی نے توجہ دلائی ہے کہ آرمینیا کے یریوان شہر کے لیے ٹورسٹ کلاس کا ٹکٹ 11 سو 45 درہم اور بزنس کلاس کا ٹکٹ 3 ہزار 747 درہم سے شروع ہوگا۔
جارجیا کے شہر تبلیسی کے لیے ٹورسٹ کلاس کا ٹکٹ 12 سو 50 اور بزنس کلاس کا ٹکٹ 6 ہزار 997 درہم سے شروع ہوگا، علاوہ ازیں بوسنیا کے شہر سرائیوو کے لیے ٹورسٹ کلاس کا ٹکٹ 23 سو 30 درہم اور بزنس کلاس کا ٹکٹ 10 ہزار درہم سے شروع ہوگا۔
فلائی دبئی نے تھائی لینڈ، سربیا، آسٹریا اور اٹلی کے شہروں کے لیے بھی رعایتی ٹکٹوں کا اعلان کیا ہے۔