متحدہ عرب امارات

دبئی فریم سے ہینگنگ گارڈنز تک: صرف 50 درہم میں گھومنے کے 20 دلکش مقامات

خلیج اردو
دبئی: یہ تصور عام ہے کہ متحدہ عرب امارات میں تفریح یا سیاحت مہنگی ہے، مگر حقیقت اس کے برعکس ہے۔ اگر کوئی رہائشی محدود بجٹ میں فارغ وقت گزارنا چاہتا ہے یا کوئی سیاح خریداری کے لیے رقم بچا کر سیاحت کا لطف لینا چاہتا ہے، تو یو اے ای میں ایسے بے شمار مقامات ہیں جہاں صرف 50 درہم یا اس سے بھی کم میں سیر ممکن ہے۔

یہ مقامات نہ صرف تاریخ، ثقافت اور قدرتی حسن کو اجاگر کرتے ہیں بلکہ شہریوں اور سیاحوں کو کم خرچ میں معیاری تجربہ فراہم کرتے ہیں۔

شارجہ ایکویریم میں سمندری حیات کو قریب سے دیکھنے کا موقع 25 درہم میں ملتا ہے، جبکہ دبئی سفاری پارک میں 3 ہزار سے زائد جانور دیکھنے کے لیے 50 درہم کا ٹکٹ رکھا گیا ہے۔

اسی طرح گلوبل ولیج، گارڈن اِن دی اسکائی، ہینگنگ گارڈنز کلبہ، الشندغہ میوزیم، دبئی فریم، اتحاد میوزیم، چلڈرن سٹی، خلیفہ پارک، جبائل مینگروو پارک، نور آئی لینڈ کا بٹر فلائی ہاؤس، واسط ویٹ لینڈ ریزرو، العین زو، قرآنک پارک، حتی ہنی بی گارڈن، راس الخور وائلڈ لائف سینکچری، رین روم، شارجہ کلاسک کار میوزیم اور رفیصہ ڈیم میں کشتی رانی جیسے مقامات ایسے ہیں جہاں داخلہ فیس 50 درہم یا اس سے بھی کم ہے۔

ان میں سے کئی مقامات پر داخلہ بالکل مفت ہے، جیسے راس الخور وائلڈ لائف سینکچری اور قرآنک پارک۔ اس طرح یو اے ای میں ثقافت، قدرت اور تفریح کے رنگ صرف چند درہم میں دیکھے جا سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button